عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کر دی: حمزہ شہباز
08-05-2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی، جھوٹ اور کرپشن پر مہر ثبت کر دی۔
سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین پر بہتان تراشی، جھوٹے کیسز اور گالم گلوچ کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا، تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود جج ہمایوں دلاور کو جرأت مندانہ فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے بار بار مواقع فراہم کرنے کے باوجود اپنا دفاع کرنے سے بھاگتا رہا، آج اللہ نے تکبر کا سر نیچا کرتے ہوئے سچ آشکار کر دیا ہے، کرپشن، فراڈ اور بدیانتی کے مرتکب چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج پر حملے اور ملک دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔