کیا پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے؟اسحاق ڈار کا بڑا بیان جاری

08-05-2023

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیر بھی پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرسکتا ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتویں جائزے کی شرائط سے انحراف کیا، موجودہ حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکھٹا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے، اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا،آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے،مگر اب مجبوری ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر آئی ایم ایف معاہدہ موجود ہے، ٹیبل ٹو میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دے گا۔