محکمہ سکول ایجوکیشن نے شجر کاری مہم کا اعلان کر دیا

08-05-2023

(لاہور نیوز) پودے لگائیں اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے شجر کاری مہم کا اعلان کر دیا۔

تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ مراسلے کے مطابق ہر سکول میں پودے لگائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 11 ملین پودے لگانے کا ہدف ہے۔ پودے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لگائے جائیں گے۔ پودے لگانے کے بعد تصویریں بھی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔