شاہین آفریدی میرے پسندیدہ فاسٹ بولر ہیں: کرس براڈ

08-05-2023

(ویب ڈیسک) سابق انگلش کرکٹر سٹیورٹ براڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پسندیدہ بولر قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایشز سیریز کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلش کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پسندیدہ بالرز میں سے ایک ہیں، انکی بالنگ کو دیکھتے ہوئے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ ڈلیوریز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اسوقت انگلینڈ کی لیگ دی ہنڈرید میں ویلش فائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 13.33 کی اوسط اور 8.00 کی اکانومی سے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ویلش فائر کی ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیل کر ایک فتح اور شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔