مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام یوم استحصال کی تقریب

08-05-2023

(لاہور نیوز) نصیر آباد آفس میں مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام یوم استحصال کی تقریب ہوئی۔

صدر لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے تقریب کی قیادت کی۔ لیگی رہنماؤں نے کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام کی مذمت کی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ کشمیری 3 نسلوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 5اگست 2019ء کو ایک ریاست کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو بھارت کی ایسے اقدام کی جرات نہ ہوتی۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی تنظیم سازی مکمل کر لی ہے۔ تنظیم سازی سے عام انتخابات میں کامیابی مزید مضبوط ہو گی۔ تقریب میں چودھری شہباز احمد، نگہت شیخ، سید توصیف شاہ ،میاں محمد طارق ،نذیر خان سواتی ،نسیم بانو، عبدالمجید چن نمبردار اور دیگر بھی شریک ہوئے۔