راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کیلئے بھی پنشن کا مطالبہ کردیا

08-05-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کے لیے بھی پنشن کا مطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وائٹ بال کرکٹرز کے لیے پنشن کی سکیم تیار کرنی چاہیے، کرکٹرز کو پنشن کی سہولت سے دور رکھنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کچھ کرکٹرز صرف وائٹ بال کرکٹ ہی کھیلتے ہیں، پنشن کے لیے 60 سال کی عمر کو کم کر کے 50 سال کیا جائے اور پنشن تو کرکٹ چھوڑنے کے دو تین سال بعد شروع ہو جانی چاہیے۔ راشد لطیف نے اس ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت محمد حفیظ اور مصباح الحق کو بھی مینشن کیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن کی سہولت دیتا ہے۔۔