کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

08-05-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرائیورز معمولی زخمی ہوگئے۔

لاہور کے کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک کار سوار شخص تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آنے والی 4 گاڑیاں بھی اس حادثے کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نیتجے میں کار سوار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار لفٹرز کے ذریعے جائے وقوعہ سے گاڑیوں کو ہٹا دیا، حادثے کا شکار تین گاڑیاں 60 سے 70 فیصد متاثر ہوئی ہیں۔