دی ہنڈرڈ کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی جارحانہ بولنگ

08-05-2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں ہونے والے 'دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے جارحانہ بولنگ سے دھاک بٹھا دی۔

حارث رؤف دی ہنڈرڈ میں ویلش فائر کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔  پاکستانی فاسٹ بولر نے سدرن بریو کے خلاف 20 گیندوں میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے فن ایلن، جارج گارٹن اور جیمز فولر کی وکٹیں حاصل کیں۔ حارث نے 20 میں سے 9 ڈاٹ بالز کرائیں، انہیں دو چوکے، ایک چھکا بھی لگا۔  شاہین آفریدی بھی ویلش فائر کی ٹیم میں شامل تھے، انہوں نے 20 گیندوں پر 16 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ دی ہنڈرڈ میں سدرن بریو نے  ویلش فائر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔ یاد رہے کہ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ’دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں 6 پاکستانی کھلاڑی حصہ رہے ہیں۔ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف ویلش فائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں جبکہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز سکواڈ کا حصہ ہے۔ آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرینگے اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔