ناروے کپ فٹبال: پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

08-05-2023

(ویب ڈیسک) ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے بریمنیس کلب کو 2-0 سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے یہ گول عابد علی اور عبدالوہاب نے سکور کیے۔ بریمنیس کلب سے جتینے کے بعد آج پاکستان فائنل میں سولا فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر 17 کیٹیگری میں شامل ہے، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کپ فٹبال کےزیادہ تر میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔