اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی،دانت ٹوٹ گئے

08-05-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس میں اُن کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔

شمعون عباسی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ سٹیٹس شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دانت ٹوٹ گئے جبکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے خون بھی نکلا ہے۔ اداکار نے مداحوں کے اطمینان کے لیے یہ بھی لکھا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے اور اُن سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ شمعون عباسی کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں نے جلد صحت یابی کی دعا کی اور بہت زیادہ خیال رکھنے کا بھی کہا۔