پاکستان شاہینز ٹیم ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی

08-04-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینزٹیم پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹ سے شکست دیکر ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 120 رنز بنائے جو پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں باآسانی ہدف پورے کر لیے۔پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کی ٹیم وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کی قیادت میں کھیل رہی ہے۔