فلم 'پنجاب نہیں جاونگی'ایمان علی نے کیوں چھوڑی؟اداکارہ نے حقیقت بیان کردی

08-04-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی کی جانب سے فلم 'پنجاب نہیں جاونگی' چھوڑنے کی وجہ بیان کردی گئی۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ  ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ ابتداء میں ایک ڈراما تھا لیکن اسے ایک فلم کی شکل دے دی گئی۔ایمان علی نے بتایا کہ خاتون کے مرکزی کردار کے حوالے سے جب فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ان کی تجاویز کو نہ مانا تھا پھر انہوں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مہوش حیات کو وہ کردار مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں انہیں اپنا کردار درست محسوس نہیں ہوا، رائٹر کو علم نہیں تھا کراچی کی لندن میں رہنے والی لڑکی کس طرح لوگوں سے پیش آتی ہے، سکرپٹ سے یوں لگتا تھا کہ وہ لڑکی پنجاب سے تعلق رکھتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر خلیل الرحمان قمر کو نہیں پتہ تھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ کس طرح بات چیت کرتے ہیں تو انہیں یہ سکرپٹ نہیں لکھنا چاہئے تھا۔