داتا دربار کی توسیع بارے کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس
08-04-2023
(لاہور نیوز) داتا دربار کی توسیع کرنے کے حوالے سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے داتا دربار کی توسیع کے احکامات جاری کر دئیے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کی توسیع کی جارہی ہے۔ انتظامیہ اور مجاورین داتا دربار کے توسیع منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کرینگے۔ مجاورین کی منشاء کے مطابق ان کو متبادل جگہ اوقاف یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہیا کی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمشنر لاہور نے کمیٹی کو دو دنوں میں متبادل جگہ کے حوالے سے پلاننگ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔