شہدا کی فیملی میرا خاندان ہے، ہر شہید کو گھر دیا جائے گا، آئی جی پنجاب

08-04-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ شہدا کی فیملی میرا خاندان ہے، ہر شہید کو گھر دیا جائے گا۔

یوم شہدائے پولیس پر الحمرا ہال میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہدا کی فیملی میرا خاندان ہے، ہر شہید کو گھر دیا جائے گا۔ ہم نہ مذہبی انتہا پسند اور نہ سیاسی جنون پن سے ڈرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے بد مست ہاتھیوں کا جواب پیار سے دیں گے۔ گالیوں کا جواب خدمت سے دیں گے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فرائض کی راہ میں جان ومال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 2017 کے بعد سے شہدا کے لئے پیکیج دیئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شہدا کے بچوں کو آئی جی پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ کے گفٹ دئیے گئے۔