مہنگائی کی چکی میں پسے عوام ریلیف کو ترس گئے

08-04-2023

(لاہور نیوز) شہر میں مہنگائی نے مستقل ڈیرے ڈال لئے۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام ریلیف کو ترس گئے۔

سبزیاں ، پھل ، اور پولٹری مصنوعات سمیت کچھ بھی سستا نہ رہا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 11 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 80 ، ٹماٹر  170 ، لہسن 550  روپے فی کلو ہے۔ سبز مرچ 130 ، لیموں 180  اور میتھی 440  روپے فی کلو مل رہی۔ پالک اور بند گوبھی 100 ، بھنڈی 180   روپے فی  کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ اروی  200  اور  مٹر 500 روپے فی کلو تک  دستیاب ہیں۔ سرکاری نرخ نامے میں 4 پھل مزید مہنگے ہو گئے۔ اوپن مارکیٹ میں کیلے درجہ اول 220  اور درجہ دوم 160  روپے فی درجن ہیں۔ کھجور ایرانی 650 اور خوبانی سفید 450 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فعال ہیں۔ برائلر گوشت 11 روپے کمی کے بعد 552 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ انڈے 280 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔