گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ زیرعلاج، خون میں انفیکشن کم ہو گیا
08-04-2023
(لاہور نیوز) گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کا جنرل ہسپتال میں بدستور بارہویں روز علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق رضوانہ کے خون میں انفیکشن کم ہو گیا ہے ۔ رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی ایک لاکھ 5 ہزار ہو گئی ہے۔ رضوانہ کو 11 روز پہلے جنرل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت رضوانہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے۔