خواتین کرکٹرز کے لئے دو روزہ کمیونیکیشن ورکشاپ اختتام پذیر

08-04-2023

(لاہور نیوز) خواتین کرکٹرز کے لئے دو روزہ کمیونیکیشن ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ مجموعی طور پر 22 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں یہ ورکشاپ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد خواتین کرکٹرز کی کمیونیکیشن کو بہتر بنانا تھا تاکہ وہ ایک بہترین شخصیت کے طور پر خود کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ اس ورکشاپ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ یہ کھلاڑی دنیا بھر کے لوگوں کو کرکٹ کی سفیر کی حیثیت سے متاثر کر سکیں۔ ورکشاپ میں کمیونیکیشن ماہرین اور پروفیشنل حضرات نے ان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور مختلف شعبوں سے متعلق اپنے تجربات شیئر کئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ یہ ورکشاپ ظاہر کرتی ہے کہ پی سی بی اپنی خواتین کرکٹرز کو بااختیار دیکھنا چاہتا ہے۔ اس ورکشاپ سے انہیں نہ صرف کھلاڑی کی حیثیت سے بلکہ کمیونیکیٹر اور لیڈر کے طور پر بھی آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔