پہلی پاک چین مشترکہ فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

08-04-2023

(ویب ڈیسک) پہلی پاک چین مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم BA’TIE GIRL آج 4 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، مذکورہ فلم پاکستان اور چین کے لوگوں کے درمیان دوستی پر مبنی ہے۔

اس فلم کو چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن اور ہنرکدہ فلمز آف پاکستان نے تیار کیا ہے، جس میں وانگ جیا جیا، شائزہ چنا، سورج ارمان خان، یوئے، آصف شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ BA’TIE GIRL جس کا اردو میں مطلب ”دوست لڑکی“ پاکستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک نوجوان پرجوش لڑکی کی کہانی ہے جو فٹ بال کھیلنے کاخواب اور ہنر رکھتی ہے۔ یہ ایک نوجوان لڑکی کو بااختیار بنانے کی کہانی ہے جسے کسی دوسری قوم کی عورت نے پورا کیا،فلم میں فٹ بال کو سماجی تبدیلی کے محرک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ فلم خوبصورتی سے دو ملی جلی نسلوں سے بنی ایک کمیونٹی کی تصویر کشی کرتی ہے کہ کس طرح دونوں متضاد ثقافتیں نہ صرف پرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکتی ہیں بلکہ کمیونٹی میں خوشی، جوش اور آسودگی کے مواقع بھی لاسکتی ہیں۔