سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل
08-04-2023
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردیا۔
جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بنچ میں شامل کر لیا گیا، سپریم کورٹ نے بنچ تبدیلی کے بعد نئی کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گی۔