اقبال ٹاؤن: گھر میں ڈکیتی، ڈاکو 1 کروڑ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار

08-04-2023

(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ڈاکو شہری کے گھر سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نرگس بلاک اقبال ٹاؤن میں ڈاکو متاثرہ شہری خالد کے گھر داخل ہوئے اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر سے 1 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری خالد کے مطابق ڈاکوؤں نے اس کی اہلیہ کو سر میں بندوق مار کر اسے زخمی بھی کر دیا۔ پولیس اورفرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔