وزیراعظم کو پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر کیخلاف خط منظرعام پر آگیا

08-04-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن وزیراعظم شہباز شریف کو پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے خلاف لکھا جانے والا خط سامنے آگیا۔

خط ایبٹ آباد ،راولپنڈی ، اسلام آباد کے سابق عہدیدارن نے لکھا، خط لکھنے والوں میں عامر نواب احمد ندیم سڈل اور محمد اسمٰعیل شامل ہیں۔ خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے، خط میں مختلف ریجنز میں ہونے والی انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی کام کئے گئے۔ خط میں فاٹا ریجن کے نارتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ ایجنسی میں غیر آئینی عمل کی نشاندہی کی گئی۔ پشاور ریجن، راولپنڈی ریجن اور اسلام آباد ریجن کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، قانون اور آئین پرعملدرآمد ہونا چاہیے۔