ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

08-04-2023

(ویب ڈیسک) ملک بھرمیں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے ۔ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

13 اگست 2000ء میں کانسٹیبل محمد ارشد پل پھٹیاں والی پر ڈیوٹی سرانجام کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ شہید کانسٹیبل محمد ارشد کے بیٹے ندیم ارشد کا کہنا ہے کہ میرے والد نڈر اور بہادر تھے، والد کی شہادت پر فخر ہے، انکی کی بہت یاد آتی ہے’جب وہ شہید ہوئے میں 8 سال کا تھا۔