190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر لیا

08-04-2023

(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم آج ساڑھے 11 بجے نیب دفتر راولپنڈی پیشی کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے زمان پارک اور بنی گالہ قیام گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی رسیدیں طلب کی ہیں۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو 5 مقدمات میں آج طلب کر لیا ہے۔