لاہور پولیس کی کارروائی،بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار
08-03-2023
(ویب ڈیسک) نواب ٹاؤن پولیس نے 14 سالہ بچے سے بد فعلی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد بوٹا نےبچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی،اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تحقیقاتی ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی صدر وقار کھرل نے کہا کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔