ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد املاک سربمہر

08-03-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے متعدد املاک کو سربمہر اور مسمار کر دیا۔

جہانزیب بلاک میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ یتیم خانہ اور بند روڈ پر غیرقانونی تعمیرات پر املاک کو جزوی طور پر مسمار کیا گیا۔ مین بلیوارڈ سبزہ زار میں غیر قانونی طور پر قائم ورکشاپ کو گرا دیا گیا۔ اسی طرح سبزہ زار میں قائم ڈیلائٹ مارکی، بلیسنگ شادی ہال اور آبرو مارکیٹ سمیت دیگر املاک کو سیل کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو اسد زمان ڈوگر نے کی۔