نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیر خان بارہ دری اور بادشاہی مسجد کا دورہ

08-03-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاریخی اثاثوں کے دورے کیئے۔

محسن نقوی نے پنجاب پبلک لائبریری،وزیر خان بارہ دری، ٹولنٹن مارکیٹ اور بادشاہی مسجد کے دورے کیئے۔ انہوں نے پنجاب پبلک لائبریری کے ریکارڈ روم، ریڈنگ روم، انگلش سیکشن، کمپیوٹر لیب اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے ریڈنگ روم میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ سے گفتگو کی۔ محسن نقوی نے وزیر خان بارہ دری کو اصل حالت میں بحالی کا حکم دیدیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب پبلک لائبریری کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا جامع پلان طلب کر لیا۔ ریکارڈ روم کی مخدوش عمارت کو منہدم کرکے ازسر نو تعمیر کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ کے مطالبے پر میوزیم کی ریفرنس لائبریری کی فیس معاف کرنے اور گنجائش بڑھانے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے قدیم ٹولنٹن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا، مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے بادشاہی مسجد، تبرکات مقدسہ سیکشن اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے تبرکات مقدسہ کو اعلیٰ معیار کے مطابق محفوظ کرنے کی ہدایت کی۔