مریم نواز کی جنرل ہسپتال آمد، تشدد کا شکار بچی کی عیادت کی

08-03-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز جنرل ہسپتال پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کی، مریم نواز کو ایم ایس خالد بن اسلم نے رضوانہ کے متعلق بریفنگ دی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال نے ن لیگی رہنما مریم نواز کو بتایا کہ بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔