پنجاب یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اِن لوکل سیلف گورنمنٹ کی افتتاحی تقریب

08-03-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اِن لوکل سیلف گورنمنٹ کے دوسرے بیج کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کنور دلشاد تھے۔ اپنے خطاب میں کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کا نظام بہت پرانا ہے۔ عوام کی سہولت کیلئے لوکل گورنمنٹ نظام کی بحالی ضروری ہے۔ نگران حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے سنجیدہ ہے۔ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تقریب سے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر خالد محمود، ڈاکٹر ارم ، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان مفتی اور ڈاکٹر شبیر احمد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔