پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف متحدہ عوامی رکشہ یونین کا احتجاج

08-03-2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے خلاف متحدہ عوامی رکشہ یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عوامی رکشہ یونین کے زیراہتمام چوک یتیم خانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ سیکڑوں رکشہ ڈرائیوروں، مزدوروں اور تاجروں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔ 14 اگست کے بعد رکشہ جلاؤ مہم شروع کر دیں گے۔ عوامی رکشہ یونین کے احتجاج کے باعث چوک یتیم خانہ اور اطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔