اورنج ٹرین نے ایک سال میں 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد یونٹ پھونک دئیے
08-03-2023
(لاہور نیوز) مہنگی بجلی سفری سہولیات پر بھی اثر انداز ہونے لگی۔ اورنج ٹرین نے ایک سال میں 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد یونٹ پھونک دئیے۔
شہر کا مہنگا ترین منصوبہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے مزید مہنگا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین نے 22 جون 2022ء سے 23 جولائی 2023ء تک 2 ارب 16 کروڑ 22 لاکھ 43 ہزار 103 روپے کی بجلی استعمال کی۔ لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن اور باغبانپورہ ڈویژن سے اورنج ٹرین کی بلنگ کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے اورنج ٹرین کو ملٹی پلائی فیکٹر 600 لگایا گیا ہے۔ اورنج ٹرین پر ہر ماہ کروڑوں کی بجلی خرچ ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔ بجلی کی قیمت مسلسل بڑھنے سے اورنج ٹرین کے بل میں بھی اضافہ ہوا۔ بجلی مہنگی ہونے سے رواں ماہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بلوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گا۔