ویلنشیا ٹاؤن رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

08-03-2023

(لاہور نیوز) ویلنشیا ٹاؤن رنگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ہوا۔ ترجمان ایدھی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محبوب کے نام سے ہوئی جو لیہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔