چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو کی اسلامیہ پارک کے علاقہ میں کھلی کچہری

08-03-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان نے اسلامیہ پارک کے علاقہ میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں سینٹرل سرکل کے صارفین نے اپنی شکایات درج کروائیں۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اسلامیہ پارک کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ صارفین نے اوور بلنگ، اوور لوڈڈ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جلنے سے گھنٹوں بجلی بندش کی شکایات کیں۔ صارفین نے خراب میٹرز تبدیل نہ ہونے اور نیو کنکشنز میں تاخیر کی شکایات کیں۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان نے صارفین کی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں لگانے سے صارفین کے حقیقی مسائل سامنے آئے ہیں اور یہ مسائل حل بھی ہو رہے ہیں۔ چار سال قبل لیسکو جو کہ ایک اہم ادارہ تھا اس کا برا حال کر دیا گیا، ٹرانسفارمر ،میٹرز اور دیگر سامان نہ ہونے کے برابر تھا۔ کھلی کچہری میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز لیسکو رائے اصغر ،ایس ای سینٹرل سرکل چودھری رشید، لیگی رہنما میاں طارق، چودھری باقر حسین سمیت لیگی رہنما، تمام ایکسینز اور ایس ڈی اوز بھی موجود رہے۔