ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے اقدامات، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا

08-03-2023

(لاہور نیوز) ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کے ضروری اقدامات سے متعلق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا۔ شرکا نے ہیپاٹائٹس آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔

ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار اور واک کا انعقاد ہوا۔ نگران وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز سمیت دیگر واک میں شریک ہوئے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ آگاہی مہم کا آغاز کرنے والے سٹاف اور ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ہر سال اڑھائی لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوتے ہیں۔ بد قسمتی ہے کہ صحت کے معاملے میں ہمارے حالات کچھ زیادہ اچھے نہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سے بچنے کے لیے فوری طور پر سکریننگ اور پھر علاج کی ضرورت ہے۔