پاکستانی ایٹمی سائنسدان رفیع محمد چوہدری کی زندگی پر فلم بنے گی

08-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ایٹمی سائنسدان رفیع محمد چوہدری کی زندگی پر مبنی فلم ’رفیع‘ فلم بننے جارہی ہے۔ فلم میں سونیا حسین اورعفان وحید مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم رفیع میں عفان وحید اور سونیا حسین کی آن سکرین جوڑی دکھائی دے گی ۔ یہ فلم پاکستانی ایٹمی سائنسدان رفیع محمد چوہدری کے زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرے گی۔ کامران فائق فلم کی ہدایات دے رہے ہیں ۔ فلم میں ایٹمی سائنسدان کا کردار ادا کرنے والے فن کارعفان وحید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کے حوالے سے چند جھلکیوں کو شیئر کیا ہے۔ ان تصاویر میں وہ ایٹمی سائنسدان کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ رفیع محمد چوہدری یکم جولائی 1903 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے ممتاز جوہری سائنس دان تھے ۔انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔انہیں پاکستان میں نیوکلیئر فزکس ریسرچ کے کلیدی علمبرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔