ضلعی انتظامیہ کی خاموشی، منافع خوروں کو کھلی چھوٹ مل گئی
08-03-2023
(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کے باعث منافع خوروں کو کھلی چھوٹ مل گئی۔
مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی 100 روپے سے کم دستیاب نہیں۔ میتھی 400 ، شملہ مرچ 250 ، اروی 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ آلو بھی 100 روپے کلو سے نیچے نہ آ سکے۔ پھل بھی بدستور مہنگے ہیں۔ انگور 450 ، آڑو 340 ، آم 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کیلا درجہ اول 220 ، درجہ دوم 160 روپے درجن میں دستیاب ہے۔ ادھر چکن سستا ہو کر بھی قوت خرید سے دور ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کمی، قیمت 563 روپے کلو ہو گئی۔ انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ فی درجن انڈوں کی قیمت 280 روپے مقرر ہو گئی۔