سٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی

08-03-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہو گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جمعرات کو بھی کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا اور 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہو گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 475 پوائنٹس اضافے کے بعد 49 ہزار 231 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔ امریکی ڈالر دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کاروباری دن کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 53 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔