قومی ہاکی ٹیم کی بھارت پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی بھرپور پریکٹس

08-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت کے شہر چنئی میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 12 گھنٹے سے زائد کا طویل سفر کرنے کے بعد گزشتہ رات بھارت کے شہر چنئی پہنچی جہاں ڈھول کی تھاپ پر قومی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ چنئی پہنچے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم نے صرف چند گھنٹے آرام کیا اور صبح ہوتے ہی ٹریننگ شروع کر دی۔ قومی ٹیم نے 3 گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی اور شام میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں قومی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ نے بتایا کہ ٹریننگ کے لیے ایک دن ملا ہے، اگر اس میں بھی آرام کریں گے تو پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی آج سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگی اور پاکستان ٹیم پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔