پاکستان کے دلاور خان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

08-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے دلاور خان سنان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

دلاور خان نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں 77 کلو گرام کیٹیگری  میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ دلاور خان  نے فائنل میں امریکی ایتھلیٹ ایلی ڈیوس کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ورلڈ مارشل آرٹس گیمز فلوریڈا میں منعقد ہوئے تھے۔