شاہین آفریدی کیلئے خوشخبری ،فاسٹ باولر کو بڑی اجازت مل گئی

08-02-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا سیزن 2 کھیلنے کی خصوصی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو لیگ کا سیزن 2 کھیلنے کی خصوصی اجازت مل گئی ہے، شاہین شاہ آفریدی کو ایک ہفتے کیلئے لیگ کھیلنے کی اجازت ملی ہے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس میں شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستان کے کئی ستارے لیگ میں ایکشن میں ہونگے۔خیال رہے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل سے پہلے ہوگی۔