اداکارہ ندا چھٹیاں منانے اپنے شوہر کے ہمراہ کس ملک پہنچ گئی ہیں ؟جانئے

08-02-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ندا اپنے شوہر یاسر کے ہمراہ چھٹیاں منانے ناروے پہنچ گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ اپنی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں ناروے کے خوبصورت مقامات سے لطف اندوز دیکھے جاسکتا ہے۔   معروف اداکارہ اور میزبان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی 2002ء میں ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔