فلم 'مجھے جینے دو' سے قبل اداکارہ ثنا کیسی دکھائی دیتی تھیں؟جاوید شیخ کا بڑا انکشاف

08-02-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف فلم ساز جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم 'مجھے جینے دو' سے قبل اداکارہ ثنا'پینڈو' دکھائی دیتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بطور فلم ساز انہوں نے اپنی فلم میں کام کرنے والی اداکاروں کی لکز کا بے حد خیال رکھا۔ جاوید شیخ نے اپنی فلم 'مجھے جینے دو' کی مرکزی اداکارہ ثنا نواز کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اس فلم سے پہلے انہوں نے چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیے جبکہ 'مجھے جینے دو' فلم میں ثنا نے مرکزی کردار نبھایا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں کاسٹ کرنے سے قبل ثنا بالکل پینڈو تھی جبکہ ان کو فلم کے لیے ایک ماڈرن لڑکی چاہیے تھی لیکن میں نے  ثنا کی گرومنگ کی۔