کھانے کے بعداکثر غنودگی کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ماہرین کی تحقیق جاری

08-02-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے کھانے کے بعد اکثر غنودگی طاری ہونے سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد تھکاوٹ یا غنودگی کسی طبی مسئلے کا نتیجہ نہیں ہوتا، مگر کچھ افراد کو شک ہوتا ہے کہ وہ کسی بیماری کے شکار ہیں مگر کچھ عناصر بھی اس قدرتی ردعمل کی شدت کو بڑھا دیتے ہیں اور یہ تھکاوٹ یا غنودگی پورا دن برقرار رہتی ہے۔ کھانے کے بعد تھکاوٹ کی ایک عام وجہ ایسی غذاؤں کا استعمال ہوتا ہے معیار یا مقدار کے حوالے سے بھاری ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ کچھ افراد ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں جس سے بوجھل پن محسوس ہونے لگتا ہے اور تھکاوٹ طاری ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ناشتہ نہ کرنے والے افراد عموماً دوپہر میں ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں جس سے بھی تھکاوٹ یا غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے استعمال سے بھی ایسا ہوتا ہے کیونکہ ہمارے جسم کے لیے چربی یا چکنائی کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے تلی ہوئی غذائیں کھانے کے بعد تھکاوٹ کا احساس حیران کن نہیں ہوتا۔