جائیداد کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی ہدایات جاری
08-02-2023
(ویب ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3 سال کا استثنیٰ بھی ختم کر دیا گیا ہےجبکہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔