بھارت پرپاکستانی کرکٹ کا پریشر کیوں ہے؟سلمان بٹ نے اہم وجہ بیان کردی

08-02-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ میں حالیہ بہترین کارکردگی کی وجہ سے بھارت اس وقت پریشر میں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں سلمان بٹ کا کہنا تھا کہآئی سی سی دراصل ’ بی سی سی آئی‘ ہے ، آپ مجھے بتائیں  پوری دنیا میں کرکٹ کو فنڈنگ کون کررہا ہے؟ دنیا بھر  میں کرکٹ فنڈز پر چل رہی  ہے اور سب جانتے ہیں کہ یہ فنڈنگ  کون کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جو بھی کرے ایسے  عمل ان کی ٹیم پر پریشر کا سبب بنتے ہیں ان سب چیزوں سے پاکستان ٹیم پر پریشر نہیں پڑتا۔سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہم سے پریشر میں کھیلتا ہے، ہم بھارت سے پریشر لے کر نہیں کھیلتے، پاکستان نے حال ہی میں بھارت کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس کے باعث اب بھی ان پر پریشر ہے۔