انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرنے پر پی ٹی آئی قیادت 4 اگست کو الیکشن کمیشن طلب

08-02-2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے نام جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت کو 4 اگست صبح دس بجے طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم پیشی پر آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔