پنجاب یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہو گئی

08-02-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہو گئی۔ ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔

دو تاریخ ہو گئی مگر تنخواہیں جاری نہ ہوئیں ۔ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن بھی جاری نہ ہو سکی ۔ عمومی طور پر ملازمین کو ہر ماہ کی 30 یا 31 تاریخ کو تنخواہیں مل جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہیں نہ ملیں۔ چھ ہزار سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔