اداکارہ کاجول کیساتھ نامناسب مناظر شوٹ کا معاملہ،علی خان کا ردعمل جاری

08-02-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار علی خان نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کیساتھ نامناسب مناظر شوٹ کرنے کے معاملے سے متعلق بیان جاری کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکار علی خان کا ماضی میں بھارتی ویب سیریز میں کاجول کیساتھ بولڈ مناظر شوٹ کروانے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہناتھا کہانہوں نے پہلی بار کاجول کے ساتھ اس قسم کے سین شوٹ کروائے، میں نے اور کاجول نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے، ہماری شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخری دن ریکارڈ کیا گیا۔ علی خان کے مطابق رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں۔اداکار نے کہا کہ ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت اداکاروں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر سکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کاجول کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ویب سیریز کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جب کہ مجھے بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔