عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

08-02-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کیساتھ 1951 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 187 روپے ہوگئی ہے۔