ملکی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم

08-02-2023

(ویب ڈیسک) ملکی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم ہو گیا، 4 دنوں میں 54 بل منظور کر لیے گئے۔

حکومت نے پارلیمانی تاریخ میں قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کر لی، حکومت کی جانب سے منظور کرائے گئے 54 بلوں میں سے 35 نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ہیں۔ نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی اتنی بڑی قانون سازی پر وزیر تعلیم رانا تنویر بے بس نظر آئے، گزشتہ روز اختلاف کے باوجود ضمنی ایجنڈے کے تحت آج پھر 7 بل قومی اسمبلی سے منظور کرا لیے گئے۔