دی ہنڈرڈ: عماد وسیم نے ابتدائی میچ میں ہی سنسنی پھیلا دی

08-02-2023

(ویب ڈیسک) دی ہنڈرڈ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو افتتاحی میچ میں کامیابی دلوادی۔

ایونٹ میں ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے، جس کے باعث انکی ٹیم نے حریف سدرن مینز کو 134 رنز کا ہدف دیا۔ عماد وسیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالنگ میں 2.3 اوورز میں 15 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے فن ایلن کو 28 اور کپتان جیمز ونس کو شکار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے انگلش لیگ میں ویلش فائر کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اِن ایکشن ہوں گے جبکہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کریں گے۔